ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی طور پر یونان جانے والے ملزموں کو ڈیپورٹ ہونے پر جیل بھجوا دیا

ہفتہ 10 جون 2017 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی طور پر یونان جانے والے ملزموں کو ڈیپورٹ ہونے پر جیل بھجوا دیا اور ایف آئی اے کو ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 24جون کو پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی نے یونان سے ڈیپورٹ ہونے والے ملزموں کو ایئر پورٹ سے گرفتار کر کے پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم زمان، سید کامران، محمد فاروق ، ناصر اقبال، محمد ارشد، ملک اصغر، قمر بشارت ، وسیم عباس، حافظ طاہر، شہزاد الحسن ، محمد افتخار، محمد بلال، محمد جمشید ، ملزم نوید عباس، کرامت علی، خلیل احمد، سہیل عباس یونان ، ملزم محمد جنید اور مظہر حسین یونان میں غیر قانونی طور پر مقیم رہے جنہیں بیرون ملک سے ڈیپورٹ ہونے پر ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزموں سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے سے متعلق تحقیقات مکمل کر لیں ہیں لہٰذا ملزموں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کا ریکارڈ دیکھنے کے بعد غیر قانونی طور پر یونان جانے والے ملزموں کو ڈیپورٹ ہونے پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 24 جون کو پیش کرنے کاحکم دے دیا ۔

( ایم خالد)

متعلقہ عنوان :