کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات ثابت ہونے پر سول جج شرافت علی ناصر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا

ہفتہ 10 جون 2017 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم انتظامی کمیٹی نے کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات ثابت ہونے پر سول جج شرافت علی ناصر کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے، انکوائری آفیسر نے الزامات ثابت ہونے پر سول جج کی برطرفی کی سفارش کی تھی، انتظامی کمیٹی نے ذاتی شنوائی کے بعد کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات ثابت ہونے پر سول جج شرافت علی ناصر کی برطرفی کی منظوری دیدی، انتظامی کمیٹی نے ایڈیشنل سیشن جج ارشد حسین کے خلاف انضباطی کارروائی ختم کر دی، انتظامی کمیٹی نے اختیارات سے تجاوز، مس کنڈکٹ اور کرپشن کیالزامات کے تحت او ایس ڈی بنائے گئے 39 جوڈیشل افسروں کے خلاف مکمل کی گئی کارروائیوں اور محکمانہ سزائیں دینے کا بھی جائزہ لیا۔

(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :