پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پنجاب کے تین شہروں میں وائی فائی ہاٹ سپاٹس کے منصوبے کی مد میں مزید 8 کروڑ روپے طلب کر لئے

ہفتہ 10 جون 2017 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے لاہور سمیت پنجاب کے تین شہروں میں وائی فائی ہاٹ سپاٹس کے منصوبے کی مد میں مزید 8 کروڑ روپے طلب کر لئے ہیں، پنجاب حکومت اس سے قبل بورڈ کو 19 کروڑ روپے جاری کر چکی ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کو چلانے کے لئے ہر سال 18 کروڑ روپے کے فنڈز درکار ہوتے ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے 18 کروڑ روپے کے سالانہ فنڈز پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی لاگت منصوبے پر آئی اتنی رقم کے فنڈز منصوبہ چلانے کے لئے ہر سال چاہیے جو غلط ہے پنجاب حکومت نے ہدایت کی ہے کہ منصوبے پر لاگت کے بعد کوئی آپریشنل چارجز نہیں آنے چاہئیں۔ (اے ملک)