سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپکو میں 437 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی مزید سماعت 8 جولائی تک ملتوی

ہفتہ 10 جون 2017 20:39

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپکو میں 437 افراد کی غیر قانونی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) احتساب عدالت کے جج نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں 437 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی مزید سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی، عدالت نے نیب کے وکیل کو آئندہ سماعت سے قبل ریفرنس کی صاف اور معیاری کاغذ کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، مقدمہ کی سماعت کے دوران راجہ پرویز اشرف اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے راجہ پرویز مشرف کے وکلاء نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ نیب کی جانب سے فراہم کی جانے والی کاپیاں پڑھنے کے قابل نہیں لہٰذا نئی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا جائے عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے وکلاء کو دوبارہ کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی اور نیب کے وکیل کو دوبارہ صاف کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، راجہ پرویز اشرف کے خلاف احتساب بیورو نے 437 افراد کو میرٹ کے برعکس غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

(ایم خالد)