جاوید ہاشمی کو بھی جمشید سے دستی سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی

حکومت زیادتی کررہی ہے، کل نواز اور شہباز بھی جیل جاسکتے ہیں ان سے بھی کسی کو نہیں ملنے دیا جائیگا،غلط روایات نہ ڈالی جائے، بزرگ سیاستدان

ہفتہ 10 جون 2017 20:46

جاوید ہاشمی کو بھی جمشید سے دستی سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) بزرگ سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت جمشید دستی کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے کل نواز شریف اور شہباز شریف بھی جیل گئے تو ان سے بھی کسی کو نہیں ملنے دیا جائے گا اس لئے غلط روایات نہ ڈالی جائیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی بھی اظہار یکجہتی کے لئے جمشید دستی سے ملاقات کرنے سینٹرل جیل ملتان پہنچے تو انتظامیہ نے انہیں بھی ملاقات سے روک لیا جس کے بعد جاوید ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہی پاکستان کی ضمانت ہے اس لئے تمام پارلیمنٹیرین کے ساتھ حکومت کو بنا کر رکھنی چاہئے ۔

جمشید دستی سے ملاقات نہ کرنے دینا بہت بڑی زیادتی ہے کیونکہ کل نواز شریف اور شہباز شریف بھی جیل میں جا سکتے ہیں تو پھر ان سے بھی کوئی کسی کو ملنے کی اجازت نہیں دے گا ۔ جیلوں کے دروازے تو سیاستدانوں پر ہر وقت کھلے ہوتے ہیں اس لئے کوئی ایسی غلط روایات نہ ڈالی جائیں ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ماضی میں جو سیاستدان جیلوں میں گئے کسی حکومت نے ملاقات پر پابندی عائد نہیں کی تھی۔۔( جاوید)

متعلقہ عنوان :