لڑکی کے اغوا کے خلاف راوڑی برادری کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 10 جون 2017 19:56

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) لڑکی کے اغوا کے خلاف راوڑی برادری کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر کوئی ان کا ساتھ نہیں دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدین ڈی سی چوک کے قریب رہنے والیراوڑی برادری کے لوگوں نے بدین پریس کلب کے سامنے جینا نامی نوجوان لڑکی کے اغواہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار روز قبل رات کو دو مسلح افراد جو کہ سمیجا برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور تراہی شہر میں مقیم ہیں انہوں نے زبردستی ہماری لڑکی جینا جس کی عمر بارہ سال ہے اس کو اغواہ کرکے اپنے ساتھ لے گئے اور گھر میں جو قیمتی سامان پڑا تھا وہ بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں ، انہو ں نے مزید بتایا کہ ہم نے اس واقع کی ایف آئی آر بھی درج کرادی ہے جس کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے باوجود اس کے ہماری لڑکی ابھی تک بازیاب نہیں کی جارہی ہے ، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملزمان ہماری بچی کو کہیں کوئی نقصان نا پہنچائیں، مظاہرین نے کہا کہ ہمیشہ اقلیتی برادی کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے جس پر کوئی بھی ان کا ساتھ دینے کے لیئے تیار نہیں ہوتا، انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ، وزیر اعلی سندھ اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ جلد سے جلد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہماری بچی کو بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :