ایک ماہ میں دو کروڑ 17 لاکھ کی بجٹ لینے والی میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی کارکردگی ، بدین شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

ہفتہ 10 جون 2017 19:56

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) ایک ماہ میں دو کروڑ 17 لاکھ کی بجٹ لینے والی میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، بدین شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا،شہریوں کے اندر مختلف بیماریوں نے جنم لے لیا، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے شہر کی خوبصورتی کو بدصورتی میں تبدیل کریا، رہی سہی قصر بارش نے پوری کردی،بدین میونسپل کمیٹی جس کو ہر ماہ دو کروڑ سترا لاکھ سے زائد کی بجٹ رلیز کی جاتی ہے اس کے باوجود بھی بدین شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے جس کیباعث شہریوں میں مختلف کی بیماریوں نے جنم لے لیا ہے، 250 سے زائد ملازمین جن کا کام صرف اور صرف شہر کی صفائی کرنا ہے وہ کہیں بھی نظر نہیں آتے جبکہ ذرائع کے مطابق ایک سو کے قریب سوئیپرز سرکاری بنگلوز پر تعینات کردیئے گئے ہیں جن کا کام صرف ان بنگلو کی صفائی کرنا ہے، بدین میونسپل ضلع کی واحد میونسپل کمیٹی ہے جس کی چارج بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو نہیں دی گئی ہیجس کے باعث میونسپل کمیٹی لاواث بن گئی ہے جبکہ اس میں موجود دیگر افسران تو آفیس میں موجود تک نہیں ہوتے، شہر کے مختلف علاقوں عابد ٹاں، شاہ لطیف روڈ، البرھان اور کچھی محلہ، زرگر محلہ، شاہی بازار اور دیگر علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں جہاں پر میونسپل کا عملہ صفائی کرنے کے لیئے آتا ہی نہیں ہے جبکہ جن علاقوں میں صفائی کے لیئے جاتے بھی ہیں تو علاقہ مکینوں نے پیسے لیکر صفائی کا کام کرتے ہیں ،دو روز قبل ہونے والے 5 منٹ کی بارش کے بعد شہر بھر میں جمع پانی نے میونسپل انتظامیہ کا پول کھول کر سامنے رکھ دیا ہے، بدین کیشہریوں اختر شاہ، باغ علی، ظفر چنہ، علی نواز، رجب کنمبھار اور دیگر نے حکومت سندھ اور محکمہ بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی صفائی کروار کر شہریوں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :