امن و امان کی صورتحال سندھ میں پہلے سے بہتر ہے، وزیر اعلی سندھ

آمروں کی حکومت میں لوگ کانوائے میں سفر کرتے تھے مگر آج کے حالت ان سے بہتر ہیں،سید مراد علی شاہ

ہفتہ 10 جون 2017 19:56

امن و امان کی صورتحال سندھ میں پہلے سے بہتر ہے، وزیر اعلی سندھ
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) شکارپور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال سندھ میں پہلے سے بہتر ہے، آمروں کی حکومت میں لوگ کانوائے میں سفر کرتے تھے مگر آج کے حالت ان سے بہتر ہیں ، میاں صاحب نے صرف ایک تصویر حسین نواز کی دیکھی ہے کہ انکوائری کس طرح ہوتی ہے مگر ہمیں وہ وقت بھی یاد ہے جب محترم بینظیر بھٹو ، آصف علی زرداری سے جیل میں ملاقات کے لیے گھنٹوں انتظار کرتی تھی کبھی درخت کے نیچے کبھی دیوار کے سہارے ، ان خیالات کا اظہار انہو ںنے قاضی ہائوس شکارپور میں کیا ، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر منظور خان وسان ، ڈاکٹر سکندر میندھرو ، ایم این اے آفتاب شعبان میرانی ، آغا تیمور خان پٹھا ن، پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری ناظم الدین ڈھر ودیگر موجود تھے ، اس موقعے پر انہو ںنے سابق ضلعی صدر ، پی پی پی فیڈرل کونسل کے رکن قاضی حفیظ الرحمن کی وفات پر ان کے صاحبزادے قاضی نعیم اکبر ، قاضی جا ن محمد سے تعزیت کی بعد ازاں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ تما م پریس کلب جن کو ماضی میں گرانٹ نہیں ملی ان کو 2017-18 کے بجیٹ میں گرانٹ دی جائے گی تمام صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، انہو ںنے کہاکہ شکارپور میں ترقیاتی کام تیزی سے ہورہے ہیں کچھ افسران کی شکایت ملی ہے اس پر نظر رکھی جائے گی جہاں تک اسپتال کا تعلق ہے تو میں اسپتال وزٹ کرتا رہا ہوں ڈاکٹر سکندر میندھرو کو کہوں گا کہ شکارپور کے سول اسپتال پر خصوصی توجہ دے اور عوام کے خدمت کے لائق بنائے ، مراد علی شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہر دور میں مخالف اتحادوں سے مقابلہ کیا ہے عوام نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے اب بھی کٹھ جوڑ کرنے والے کو شکست کاسامنہ کرنا پڑے گا اگر کسی دور میں پیپلزپارٹی حکومت نہیں بناسکی تو بھی مخالفین سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :