بارکھان،لیویز کی کارروائی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان باپ ، بیٹے کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 10 جون 2017 19:54

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے چوری ،ڈکیتی ،فائرنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان باپ بیٹے کو گرفتار کرلیاہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو ضلع بارکھان کے علاقے تنگ کاریز میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری ،ڈکیتی ،گھروں پر فائرنگ سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب دو ملزمان عبدالعزیز اور محمد علی کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے ،اسسٹنٹ کمشنر بادل بلوچ دشتی نے کامیاب کارروائی پرلیویز اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :