وانا ،مقامی صحافیوں کا سیکورٹی فورسز کے ہمراہ گومل زام روڈ پر قائم کردہ چیک پوسٹوں جائزہ

گاڑیوں کی چیکنگ وکاغذات کی جان پڑتال کیلئے بہترین کمپیوٹرائز نظام نصب کیا گیا ہے ،سواریوں کیلئے انتظارگاہ سمیت دیگر انتظامات بھی کیے گئے ہیں ونگ کمانڈر سکائوٹس فورس لیفٹنٹ کرنل محبوب علی کی صحافیوں کو بریفنگ

ہفتہ 10 جون 2017 19:49

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) جنوبی وزیرستان وانا کے مقامی صحافیوں کا سیکورٹی فورسز کے ہمراہ وانا گومل زام روڈ پر قائم چیک پوسٹوں کا جائز ہ لیا گیا تنائی پر سکائوٹس فورس کے ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل محبوب علی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی چیکنگ اور کاغذات کی جان پڑتال کیلئے بہترین کمپیوٹرائز نظام نصب کیا گیا ہے اور ساتھ ہی سواریوں کیلئے انتظارگاہ ،پینے کے صاف پانی اور دیگر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اس موقع پر نائن ڈیو کے کرنل عمر نے کہا کہ وانا گومل زام روڈ پر چیکنگ کے نظام میں بہتری لانے کیلئے تنائی چیک پوسٹ اور گرداوی چیک پوسٹ پر بہترین سسٹم نصب کیا گیا ہے اور ساتھ ہی دیگر چیک پوسٹوں پر بھی عوام کی سہولت کیلئے بہتری لائیں گے ۔

(جاری ہے)

سواریوں سے تفصیلات لینے پر معلوم ہوا کہ پچھلے کئی دنوں سے وانا گومل زام روڈ پر قائم چیک پوسٹوں پر تلاشی کے نظام میں بہتری لائی گئی ہے جس کا سہرا پاک فوج (نائن ڈیو) کو جاتا ہے جنہوں نے عوام کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں اور سیکورٹی فورسز چیک پوسٹوں پر بہترہی لانے کیلئے عوام سے مزید نرمی کرے تاکہ لوگوں کو سفر میں مشکلات نہ ہو۔