حسین نواز نے ان حالات کا سامنا نہیں کیا جو ڈاکٹر عاصم حسین نے کیا ، تھوڑی سی پوچھ گچھ پر رونا دھونا چوروں کا وطیرہ رہا ہے

ْ پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش لال کا عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل

ہفتہ 10 جون 2017 19:04

حسین نواز نے ان حالات کا سامنا نہیں کیا جو ڈاکٹر عاصم حسین نے کیا ، تھوڑی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے کہا ہے کہ عابد شیر علی کی جس انداز میں تربیت ہوئی ہے وہی اس کا انداز گفتگو ہے، وہ وزیر تو بن گئے ہیں مگر انسان نہیں بن سکے۔ ہفتہ کو وزیر مملکت عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رمیش لال نے کہا کہ حسین نواز نے ان حالات کا سامنا نہیں کیا جو ڈاکٹر عاصم حسین نے کیا۔

(جاری ہے)

تھوڑی سی پوچھ گچھ پر رونا دھونا چوروں کا وطیرہ رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ قوم نے بزدل شیر کو روتے ہوئے بھی دیکھا اور بھاگتے ہوئے بھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی کیمرہ کے سامنے بھڑکیں مارنے والوں سے نواز شریف ہوشیار رہیں کیونکہ قدم بڑھائو کی راگنی گانے والے ماضی کی طرح ان کے پیچھے نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ عابد شیر کی مریم نواز کے ساتھ کیا پرخاش ہے جو چاہتے ہیں کہ ہم مریم نواز کا ذکر کریں۔ رمیش لال نے کہا کہ پاناما نامی بیماری نے مسلم لیگ(ن)کے اعصاب چھین لئے ہیں۔