بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری

بھارتی فوج کی ایل اوسی کےعباس پورسیکٹرپربلااشتعال فائرنگ،ایک شہری محمدشبیرشہیدہوگیا،پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کامنہ توڑجواب دیا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 جون 2017 17:55

بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری
راولاکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔10جون2017ء) :بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری ہے،بھارتی فوج نے ایل اوسی کے عباس پورسیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں ایک شہری محمدشبیرشہیدہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بارپھرایل اوسی پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہیدہوگیا۔بھارتی فائرنگ سے شہیدشہری محمدشبیرکاتعلق گاؤں پولس سے ہے۔تاہم پاک فوج نے بھارت کی فائرنگ کامنہ توڑجواب دے کربھارتی بندوقیں خاموش کروادیں۔

متعلقہ عنوان :