کوہستان کے گائون شیشال کوٹ میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

ہفتہ 10 جون 2017 17:58

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) کوہستان کے گائون شیشال کوٹ میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، ملزم جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ صبح شیتال کوٹ میں عبید ولد شعبان نے غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکے محمد نبی ولد روبین کو شارٹ مشین گن سے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا، مقتول کو 30 گولیاں لگیں، ملزم نے لڑکے کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر جا کر اپنی بہن بی بی اشرین دختر شعبان کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

کوہستان پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچائی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :