احتساب عدالت نے 462ارب روپے کا ریفرنس مسترد کرنے سمیت ڈاکٹرعاصم کی تینوں درخواستیں مسترد کردیں

ہفتہ 10 جون 2017 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے 462ارب روپے کا ریفرنس مسترد کرنے سمیت ڈاکٹرعاصم کی تینوں درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ڈاکٹرعاصم نے نیب کی جانب سے ریفرنس دائرکرنے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا ۔ہفتہ کو کرچی احتساب عدالت میں 462ارب روپے کا ریفرنس مسترد کرنے سے متعلق ڈاکٹرعاصم حسین کی تین درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔

ایک درخواست میں موقف تھا، ان زمینوں کو ریفرنس کا حصہ نہ بنایا جائے جو متعلق کراچی بدامنی کیس کا حصہ ہیں اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔دوسری درخواست میں گواہ اکرم کے بیانات کی نقول جو ریفرنس دائر کرنے وقت کی شامل کی گئی اس کے علاوہ ان کے بیان کی مزید کوئی بھی نقول ریفرنس میں شامل نہ کی جائے جبکہ تیسری درخواست میں ریفرنس غیر قانونی قرار دے کرمسترد کرنے کی استدعا تھی۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف چار سوباسٹھ ارب روپے کرپشن ریفرنس پر سماعت جاری رہے گی۔ ریفرنس قانون کے مطابق دائر کیا گیا ہے۔ عدالت نے ریفرنس کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں۔عدالت نے چار سو باٹھ ارب ریفرنس کی سماعت تین جولائی تک اور سترہ ارب روپے کی سماعت چودہ جون تک ملتوی کردی۔سماعت سے قبل ڈاکٹرعاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا،، حسین نواز کی جے آئی ٹی 72 گھنٹے کے لئے جبکہ ان کے لئے تین ماہ کی جے آئی ٹی تھی۔

متعلقہ عنوان :