وزیراعلی سندھ کی شکارپور میں تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شکارپور سے رپورٹ طلب

ہفتہ 10 جون 2017 17:57

وزیراعلی سندھ کی شکارپور میں تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شکارپور ..
شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شکارپور میں تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شکارپور کو فورا تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے محکمہ زراعت اور میونسپل کی زمینوں پر پلاٹنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو پلاٹنگ ختم کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایات کی۔ بعد ازاں انہوں نے متعلقہ افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ شکارپور شہر میں سڑکوں پر دن رات کام کرکے پورا کریں تاکہ عوام جلد از جلد مستفید ہوسکیں۔ اس موقعے پر وزیراعلی سندھ نے پیپلز پارٹی کے رہنما قاضی حفیظ کے انتقال پر ان کے بیٹے سے تعزیت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :