عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج فراہم کیا جارہا ہے‘ سندھ اور خیبر پختونخوا کے عوام کو اُن کی صوبائی حکومتوں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ‘2018ء کے بعد سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی

وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کی تحصیل صفدر آباد میں رمضان بازار کا دورہ کے موقع پر بات چیت

ہفتہ 10 جون 2017 17:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) وفاقی وزیر براے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ وہ آج ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد اور میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے موقع پر عوام کے لیے قائم رمضان بازاروں کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

وفاقی وزیر نے حکومت پنجاب کی جانب سے قائم شدہ رمضان بازار میں مہیا کی گئی اشیائے اجناس اور پھل ، سبزیوں کی کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اس سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو سستی و معیاری اشیاء خوردونوش پر 9 ارب روپے کی ریکاڑد سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے رمضان بازارصفائی اور سیکورٹی کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں جہاںسستی و معیاری اشیاء کے ساتھ ساتھ عوام کو خریدوفروخت کا ایک اعلیٰ صاف ستھرا ماحول بھی فراہم کیا جارہاہے ۔

انہوںنے کہاکہ محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور زندگی کے ہرشعبے میں حکومت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کو پورے پاکستان میں رشک کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی اور دھرنے والوں نے عوام کو محض سبز باغ دکھائے ہیں اور آج صوبہ سندھ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی کارکردگی سے شدید مایوس ہوچکے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ سندھ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو ان صوبوں کے کرپٹ ، نااہل سیاست دانوں اور حکمرانوں نے رمضان کے مہینے میں بھی کوئی خاص ریلیف فراہم نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ سندھ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام دیگر ملک میںمسلم لیگ (ن) کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوچکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں ان صوبوں میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی جس کے بعد ان صوبوں میں بھی پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرز پر عوام کی سہولیات کے لیے میگا پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :