پاکستان کے ایس سی او کا مستقل رکن بننے سے علاقائی روابط ‘ امن و استحکام میں اضافہ ہو گا ‘ ایس سی او مسئلہ کشمیر سمیت خطے کے حل طلب مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان رکن ممالک کے لئے تجارت کیلئے محفوظ گزر گاہ اور گیٹ وے ثابت ہو سکتا ہے،پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر سحر کامران کی قوم کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بننے پر مبارکباد

ہفتہ 10 جون 2017 17:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر سحر کامران نے قوم کو پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا مستقل رکن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقل رکن بننے سے علاقائی روابط ‘ امن و استحکام میں اضافہ ہو گا ‘ ایس سی او مسئلہ کشمیر سمیت خطے کے حل طلب مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔

پاکستان رکن ممالک کے لئے تجارت کیلئے محفوظ گزر گاہ اور گیٹ وے ثابت ہو سکتا ہے۔ ہفتہ کو سینیٹر سحر کامران نے قوم کو پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بننے پر مبارکاد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او کے مستقل رکن بننے سے نہ صرف علاقائی روابط میں اضافہ ہو گا بلکہ خطے کے امن و استحکام میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان خطے کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔

پاکستان رکن ممالک کو تجارت کیلئے محفوظ راستہ اور اہم گیٹ وے ثابت ہو سکتا ہے۔ سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی پوزیشن اس حوالے سے مزید موثر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہایس سی او کی توسیع مسئلہ کشمیر سمیت علاقائی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو سکتی ہے اور ایس سی او اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ پاکستان کے وسطی ایشیائی ریاستوں سے تعلقات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کی ایس سی او میں ہمیشہ سپورٹ کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے کردار کو یاد رکھا جائے گا۔ …(رانا+و خ)