Live Updates

نبیل گبول اور فردوس عاشق اعوان کے درمیان نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شدید تلخ کلامی،ایک دوسرے کے خلاف انتہائی سخت جملوں کا استعمال

میں کوئی کشمالہ طارق نہیں ہوں جسے آپ گالیاں دے کر خاموش کروا لیں گی‘ عمران خان کی مت ماری گئی تھی جس دن آپ کو پارٹی میں شامل کیا‘ نیب آپ کیخلاف انکوائری کرتا رہا‘ 12 سرکاری بسیں ذاتی استعمال میں چلاتی رہیں،نبیل گبول آپ ذاتیات کی نہیں ایشو کی بات کریں پھر میں آپ کو جواب دیتی ہوں،فردوس عاشق اعوان

ہفتہ 10 جون 2017 17:20

نبیل گبول اور فردوس عاشق اعوان کے درمیان نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول اور سابق وزیر اطلاعات تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے درمیان ایک نجی ٹی وی چینل پر شدید تلخ کلامی ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں انتہائی سخت جملے استعمال کئے حتیٰ کہ نبیل گبول نے (ق) لیگ کی سابق معروف خاتون رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کے ساتھ فردوس عاشق اعوان کی ایک ٹی وی چینل پر ہونے والی گالم گلوچ اور اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کا بھی حوالہ دے دیا۔

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول اور سابق وزیر اطلاعات تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے درمیان ایک نجی ٹی وی چینل پر شدید تلخ کلامی ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں انتہائی سخت جملے استعمال کئے ۔

(جاری ہے)

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں کوئی کشمالہ طارق نہیں ہوں جسے آپ گالیاں دے کر خاموش کروا لیں گی‘ عمران خان کی مت ماری گئی تھی جس دن آپ کو پارٹی میں شامل کیا‘ نیب آپ کیخلاف انکوائری کرتا رہا‘ 12 سرکاری بسیں ذاتی استعمال میں چلاتی رہیں ‘ فردوس عاشق آپ میرے ساتھ نہ الجھیں میرے پاس آپ کے بارے میں بہت انفارمیشن موجود ہے میں یہاں بیان نہیں کرنا چاہتا۔

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آپ ذاتیات کی نہیں ایشو کی بات کریں پھر میں آپ کو جواب دیتی ہوں۔ …(رانا+ط س)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات