مسلم امہ کو گروہی فسادات میں الجھایا جا رہا ہے ‘ سعودی عرب اور قطر افہام و تفہیم سے مسائل حل کریں‘ پاکستان کو فریق بننے کی بجائے اہم کردار ادا کرنا چاہیے ‘ ایرانی پارلیمان پر حملے کی پاکستانی ایوانوں نے سختی سے مذمت کی ہے ‘ مسلم امہ کے خلاف سازش کا مقابلہ مثبت کردار سے کیا جا سکتا ہے ،قائمقام صدر وچیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 جون 2017 17:20

مسلم امہ کو گروہی فسادات میں الجھایا جا رہا ہے ‘ سعودی عرب اور قطر افہام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) قائمقام صدر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو گروہی فسادات میں الجھایا جا رہا ہے ‘ سعودی عرب اور قطر افہام و تفہیم سے مسائل حل کریں‘ پاکستان کو فریق بننے کی بجائے اہم کردار ادا کرنا چاہیے ‘ ایرانی پارلیمان پر حملے کی پاکستانی ایوانوں نے سختی سے مذمت کی ہے ‘ مسلم امہ کے خلاف سازش کا مقابلہ مثبت کردار سے کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ ایدھی ٹرسٹ پاکستان کی خدمت کر رہا ہے جو ریاستی ذمہ داری ہے اسے پورا نہیں کیا جا رہا۔ فلاحی کاموں کی ذمہ داری سیاست کی ہے جو ایدھی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ ایرانی پارلیمان پر حملے کی پاکستانی ایوانوں نے سختی سے مذمت کی ہے۔ مسلم امہ کو گروہی فسادات میں الجھایا جارہا ہے ۔ سعودی عرب اور قطر افہام و تفہیم سے مسائل حل کریں۔ پاکستان کو فریق بننے کی بجائے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ رضا ربانی نے کہا کہ مسلم امہ کے خلاف سازش کا مقابلہ مثبت کردار سے کیا جا سکتا ہے۔ …(رانا)