Live Updates

عمران خان نے ملکی اداروں کے خلاف محاذ کھول دیا ہے،نرگس متین

ہفتہ 10 جون 2017 16:59

عمران خان نے ملکی اداروں کے خلاف محاذ کھول دیا ہے،نرگس متین
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔(ن) لیگ نے ہمیشہ اداروں کو مضبوط کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاد باغ میں شعبہ خواتین ونگ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی عدلیہ کے حق میں آواز بلند کی ہے اور سپریم کورٹ کے ججز کی بحالی کیلئے ہم نے سڑکوں پر پولیس سے لاٹھیاں کھائی ہیں ۔

مسلم لیگ(ن) سپریم کورٹ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ن لیگ کی قیادت کا ہمیشہ احتساب کیا گیا ہے لیکن جب عمران خان کے احتساب کی باری آئی تو وہ اداروں کے خلاف محاذ کھول رہے ہیں ، ایسی دھمکیاں ملک قو م کیلئے نقصان دہ ثابت ہو نگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :