شاپنگ پلازوں اور بازاروں میں عید کی آمد سے قبل متوقع رش پوانئٹس کے سروے کے لیے احکامات جاری

ہفتہ 10 جون 2017 16:59

شاپنگ پلازوں اور بازاروں میں عید کی آمد سے قبل متوقع رش پوانئٹس کے ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) شاپنگ پلازوں اور بازاروں میں عید کی آمد سے قبل متوقع رش پوانئٹس کے سروے کے لیے احکامات جاری کردئیے گئے، جلد سروئے مکمل کرنے کے بعد اضافی ٹریفک ڈیوٹی لگائی جائے گی ،اس سلسلہ میںخصوصی ٹریفک پلان جاری کیا جائے گا، ان خیالا ت کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر بقاء محمد بگٹی نے او ایس آئی برانچ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ شہر بھر کے تمام ٹریفک سیکٹر ز سے اس حوالے رپوٹس بھی فوری طور پر حاصل کی جائیں اور سیکٹر کی روٹین ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک ہیڈ کواٹر سے خصوصی ڈیوٹی بھی لگائی جائے گی، سی ٹی او نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں کو ئی کمی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اور شہر بھر کے عید کے حوالے سے متوقع رش والی جگہوں پر پڑولنگ ڈیوٹی بھی اس پلان میں شامل کی جائے تاکہ شہریوں کے گاڑیوں کو پارک کرنے کے علاوہ دیگر ٹریفک مسائل کوفوری طور پر حل کیا جائے گا،اس سلسلہ میں انچارج اسٹبلیشمنٹ سٹی ٹریفک پولیس شبر اقبال نے کام کا آغازکر دیا جسے بہت جلد مکمل کر کے سی ٹی او کو رپوٹ پیش کی جائے گی جس کے بعد اس سلسلہ میں جامع عید ٹریفک پلان برائے شاپنگ رش جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :