جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا سینئر صحافی خالد حسین خالد کے حادثاتی انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 10 جون 2017 16:42

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے سینئر صحافی خالد حسین خالد کی حادثاتی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالد حسین خالد نے بھرپور صحافتی زندگی گزاری ہے اللہ تعالیٰ ان کی سئیات سے درگزر اور حسنات کو قبول فرمائے اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ضلع بھمبر ایک اچھے صحافی سے محروم ہو ا ہے اللہ تعالیٰ اس کمی کو بھی پورا فرمائے۔