سندھ حکومت کی کرپشن کے باعث تھر میں لوگ قحط سالی ، بھوک و افلاس اور پیاس سے ہلاک ہو رہے ہیں ، انور گجر
ہفتہ 10 جون 2017 16:37
(جاری ہے)
زرداری پارٹی کی کرپشن اور لوٹ مار کے باعث تھر میں غربت ، بھوک و افلاس اور قحط سالی عوام کی ہلاکتوں کی میں اضافہ ہو رہا ہے اور معصوم بچے ، خواتین بزرگ اور نوجوان بڑی تعداد میں موت کی آغوش میں جا رہے ہیں ۔
خوراک و ادویات نہ ہونے کے باعث انسان تو انسان جانوروں کا بھی زندہ رہنا مشکل ہو گیا ہے لیکن حکمران ٹولہ تھر کے غریب لوگوں کی جانیں بچانے کے بجائے صرف لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہے اور تھر کے غریب عوام کے لیے رکھا گیا پیسہ بھی ڈکار گئے ہیں ۔ زرداری کی سندھ حکومت مزید اقتدار میں رہی تو یہ لوگ پورے سندھ کو تھر اور ریگستان بنا دیں گے ۔ ان کی کرپشن اور لوٹ مار ، بدانتظامی ، مہنگائی ، بے روزگاری ، بدامنی ، صحت و صفائی اور گندگی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے حالانکہ سندھ کے عوام بھی دیگر صوبوں کی زرداری حکومت سے نجات چاہتے ہیں لیکن یہ لوگ یہاں پر صرف لاٹھی ، ڈنڈے ، زور زبردستی ، بدمعاشی اور انتظامیہ کے بل بوتے پر عوام پر زبردستی مسلط ہیں ۔ سندھ نیشنل فرنٹ سردار ممتاز علی بھٹو کی قیادت میں زرداری کی حکومت کی کھلی غنڈہ گردی کو ختم کرنے کے لیے میدان میں نکل کر عوام کو نجات دلانے کے لیے اپنی جدوجہد کو تیز کرکے ان کا گہراؤ کریں گے ۔ دھرتی کا نمک کھانے والے عوام کو ان دھرتی دشمن حکمرانوں سے نجات کے لیے سندھ نیشنل فرنٹ کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آنا ہو گا کیونکہ سندھ نیشنل فرنٹ ہی واحد سیاسی جماعت ہے ، جو ان کرپٹ ، بے ایمان زرداری ٹولے کے خلاف میدان میں نکل کر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرکے عوام کے حقوق اور دھرتی کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ سردار ممتاز علی بھٹو اقتدار کی نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.