مسلم لیگ (ن )کے منصوبوںکی شفافیت پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے ‘ راجہ شوکت عزیز

ہفتہ 10 جون 2017 16:37

مسلم لیگ (ن )کے منصوبوںکی شفافیت پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے منصوبوں کے قبرستان بنائے ،قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹاگیااورکئی منصوبے کرپشن اور ہوس کی نذرکردیئے گئے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سابق ادوار لوٹ مار،مجرمانہ غفلت اور کرپشن سے لتھڑے ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے شفافیت،رفتار اورمعیار کے روشن مینار تعمیر کیے ہیںاورہمارے منصوبے شفافیت کی خود گواہی دیتے ہیں۔

وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پاکستان کی70سالہ تاریخ میں شفافیت ،معیار اور رفتار کے نئے ریکارڈقائم کیے ہیں اورہمارے منصوبوںکی شفافیت پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 3600میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹس بھی ریکارڈ مدت میں مکمل کیے جارہے ہیں۔بھکھی گیس پاور پراجیکٹ سے 717میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے اور یہ منصوبہ بھی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیاجبکہ دیگر گیس پاور منصوبے بھی مقررہ مدت سے قبل مکمل ہوںگے اوران گیس پاورمنصوبوں میں 112ارب روپے کی حقیقی بچت کی گئی ہے ۔

قائداعظم سولر پارک بہاولپورمیں 400میگاوا ٹ شمسی توانائی پیدا کی جارہی ہے جبکہ شمسی توانائی کی300میگاواٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے اوریہ منصوبے بھی اس سال کے آخر میں بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :