محمد رشید ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ تعینات‘ظل ہما کو ڈائریکٹر ایجوکیشن ایل ڈی اے کے فرائض انجام دینے کی ہدایت

ہفتہ 10 جون 2017 15:57

محمد رشید ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ تعینات‘ظل ہما کو ڈائریکٹر ایجوکیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر لائ(گریڈ 19یونی فائیڈ گروپ)محمد رشید کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ تعینات کر دیا ہے اور ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون محمد اسد میر سے اس عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایجوکیشن ذوہیب احمد کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر انسپکشن اینڈ ایلیوایشن تعینات کر دیا ہے اور پرنسپل ایل ڈی اے ماڈل گرلز ہائی سکول جوہر ٹائون ظل ہما کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر ایجوکیشن ایل ڈی اے کے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :