میڈیا کوارڈی نیٹرز کو تمام اضلاع میں ایمرجنسیز کی بہتر رپورٹنگ اورمانیٹرنگ کی تربیت دی گئی

ایمرجنسی آپریشنز کی موثرروپورٹنگ اور نگرانی ہی بروقت ریسپانس اور موثر مینجمنٹ کاضامن ہے‘ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر

ہفتہ 10 جون 2017 15:57

میڈیا کوارڈی نیٹرز کو تمام اضلاع میں ایمرجنسیز کی بہتر رپورٹنگ اورمانیٹرنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) پنجاب ایمرجنسی سروس کے تمام اضلاع کے میڈیاکوارڈی نیٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھارلانے کیلئے دوروزہ ریفریشر ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب گذشتہ روز منیجرٹریننگ سنٹر، ا یمرجنسی سروسزاکیڈمی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر تھے۔

اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد سروس کے آڈیو ویڈیو کیمرہ مین کوحادثات کی روپورٹنگ اینڈ مانیٹرنگ، ایونٹ منیجمنٹ، ایمرجنسی سٹاف کے ٹرن آئوٹ گیئر اور پیشہ ورانہ فرائض کی مانیٹرنگ اور میڈیا نمائندگان سے ایمرجنسی آپریشنز سائٹ پر بہتر اور مثبت انداز میں تعاون کرنا سکھانا تھا۔ سربراہ پبلک ریلیشنز جام سجاد حسین کورس کے کوارڈی نیٹر تھے جبکہ رجسٹرار اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد، ہیڈ آف لاء اینڈ ایڈمنسٹریشن علی حسن ، ایمرجنسی آفیسر کوارڈی نیشن محسن درانی، انچارج آرٹ سیکشن عمران علی اور دیگر موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرنے ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میڈیا کوارڈینیٹرز سروس کی آنکھ اور کان ہیں جو کہ ایمرجنسی آپریشنز کی موثر مانیٹرنگ ،سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے سٹاف کے پیشہ ورانہ فرائض اور ان کے ٹرن آئوٹ گیئر کو چیک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ سروس ، میڈیا اور پبلک کے مابین باہمی ربط قائم کرکے سوسائٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر حادثات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے اور یہ شہریوں میںایمرجنسیز اور ڈزاسٹرزکی وجوہات سے آگاہی کے ذریعے ایمرجنسیز کی روک تھام میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سٹاف کی مانیٹرنگ ایک لازمی عنصر ہے جو کہ مختلف ایمرجنسی آپریشنز بشمول ٹراماکے مریضوں کی ڈیلنگ، میڈیکل ایمرجنسیز ، فائرایمرجنسیز، عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات ، اور دیگرکیمیکل آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ طریقے سے کام کر سکیں۔

ڈی جی ریسکیو پنجاب نے مزید کہا کہ ایک تصویرہزارالفاظ کے برابرہوتی ہے ، اسی لیے تصاویرکے ذریعے فیلڈ میں کام کرنے والے ریسکیورز کاایمرجنسی متاثرین کے ساتھ رویہ اور دیگرشفٹنگ پروٹوکول کاٹھیک طرح سے اندازہ لگایاجاسکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں فراہم کی جانے والی ایمرجنسی سروسز اور یکساں معیارسروس پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ تصاویرسے ایمرجنسی آپریشنز کے دوران نظرانداز ہونے والے پہلوئو ں کے ساتھ ساتھ موثرِ حکمتِ عملی اپنانے کابھی جائزہ لیاجاسکتاہے تاکہ سروس کے معیار کو مزید بہتر کیا جا سکے۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ میڈیامیں ریسکیو آپریشنز کی تصاویرکے ذریعے ریسکیورز میں بھی موٹی ویشن لیول کوپروفیشنل فائرفائٹنگ اور ایمرجنسی منیجمنٹ کے ذریعے مزید بہتربنایاجاسکتاہے۔ بعد ازاںڈی جی ریسکیو پنجاب نے تقریب کے شرکاء اور آرگنائز رز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :