عید قریب آتے ہی کراچی پولیس کی عیدی مہم شروع ہوگئی

اسنیپ چیکنگ کی آڑ میں عیدی وصولنے والے پولیس اہل کاروں کی فنکاریاں، شناخت چھپانے کیلئے موبائل پر نمبر پلیٹ اور تھانے کا نام بھی غائب کر دیا

ہفتہ 10 جون 2017 15:57

عید قریب آتے ہی کراچی پولیس کی عیدی مہم شروع ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) عید قریب آتے ہی کراچی پولیس کی عیدی مہم شروع ہوگئی۔ اسنیپ چیکنگ کی آڑ میں عیدی وصولنے والے پولیس اہل کاروں کی فنکاریاں، شناخت چھپانے کیلئے موبائل پر نمبر پلیٹ اور تھانے کا نام بھی غائب کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سائٹ سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے کی پولیس موبائل اور اس میں موجود اہلکاروں نے اپنی شناخت چھپانے کے لئے وردی پر لگائی جانے والی نام کی پلیٹ بھی ہٹا دی اور ویرانے میں عیدی مہم شروع کر رکھی ہے اور گزرنے والے موٹرسائیکل سوار اور لوڈنگ گاڑیوں سے عیدی وصول کی جارہی ہے۔

شناخت چھپانے کا انتظام اس لئے کیا گیا ہے کہ عیدی کے نام پر رشوت دینے والا کوئی شہری افسران کو شکایت نہ کرسکے۔ آئی جی سندھ کی واضح ہدایت ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران متعلقہ تھانے کی پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کرے مگر جس آئی جی کو صوبائی حکومت بے اختیار بنانے پر تلی ہو، اس کی ہدایات پر کون کان دھرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :