ایان علی کا کیا جرم تھا ،اس کیساتھ کیا ڈیل ہوئی اس بارے عابد شیر علی چودھری نثار سے پوچھیں‘ شوکت بسرا

ادھر ادھر کی باتیں کر کے، دھول اڑا کر شریف خاندان کو احتساب سے نہیں بچایا جا سکتا ‘ سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

ہفتہ 10 جون 2017 15:57

ایان علی کا کیا جرم تھا ،اس کیساتھ کیا ڈیل ہوئی اس بارے عابد شیر علی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا ہے کہ عابد شیر علی پہلے اپنے حقائق اور پھر قبلہ درست کریں، عزیر بلوچ جے آئی ٹی بھگت چکا، ایان علی کو چودھری نثار کی ایف آئی نے چھوڑا ہے۔ اپنے رد عمل میں انہوںنے کہا کہ ایان علی کا کیا جرم تھا اور اس کے ساتھ کیا ڈیل ہوئی اس بارے عابد شیر چودھری نثار سے پوچھیں۔

ادھر ادھر کی باتیں کر کے، دھول اڑا کر شریف خاندان کو احتساب سے نہیں بچایا جا سکتا ۔اگر جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ پر دبائوئو ڈال کر شریف خاندان بچ بھی گیا تو عوام سے نہیں بچ پائے گا ۔انہوںنے کہا کہ نہال ہاشمی، شہباز شریف،چودھری غفور اور اب عابد شیر کے بیانات پر تبصرے کی بھی اخلاق اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

لیگی مشڈنڈوں کے بیانات کا جواب دینے کیلئے اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے چھوڑنا پڑتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں قیادت نے جان دے کر بھی اخلاقیات اور اداروں احتررام کرنا سکھایا ہے۔لیکن اس کی کوئی ضمانت نہیں کہ یہ خرافات بکتے رہیں اور ہم خاموش رہیں۔ انہوںنے کہا کہ عابد شیر علی مت بھولیں کہ جیل میں جانے کہ بعد آصف زرداری کے پائوں میں گرنے والے کون تھے۔شریف خاندان کو اٹک جیل کے مچھر یاد آ رہے ہیں اس لئے ہر طرف چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔