آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال خان کی بابائے صحافت ممبر بورڈ آف گورنر آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن خالد حسین خالدکی وفات پر بھمبر گھر جا کر فاتحہ خوانی

ہفتہ 10 جون 2017 15:44

آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال خان کی بابائے ..
بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال خان نے بابائے صحافت ممبر بورڈ آف گورنر آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن خالد حسین خالدکی ناگہانی وفات پر ان کے گھر بھمبر میں جا کر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سینئر صحافی ناصر شریف بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عبدلقیوم بھی موجود تھے ۔

ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال خان نے مرحوم کے بیٹوں عمران خالد اور عثمان خالد اور دیگر سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہا ر کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ خالد حسین خالد بلند کرداراعلیٰ اوصاف حمیدہ کے مالک عظیم انسان تھے انھوںنے ہمیشہ قلم کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر، مسئلہ کشمیر، خطہ کی تعمیروترقی اورلوگوں کے حقوق کی پاسداری کی وہ ایک سچے نیک اور اپنے پیشہ سے محبت کرنے والے انسان تھے ان کی خداداد صلاحیتوں سے پورا علاقہ معترف تھا ۔

صحافتی میدان میں وہ ہمیشہ اصولوں پر کار بند رہے ۔ لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھاانھوں نے بزرگ صحافی و ممبر بورڈ آف گورنر آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن خالد حسین خالد کی صحافتی خدمات پر انھیں زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :