وزیر اعظم آزادکشمیر، بھمبر واقعہ میں سابق وزیر حکومت پرویز اشرف سمیت تمام پی پی کارکناں پر جھوٹے مقدمات کو فوری ختم کرنے کاحکم دیں

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنمائوںمیر مشتاق حسین ‘مفتی فضل الرسول طاہر کا مشترکہ بیان

ہفتہ 10 جون 2017 15:44

وزیر اعظم آزادکشمیر، بھمبر واقعہ میں سابق وزیر حکومت پرویز اشرف سمیت ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنماو سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین اور سابق وائس چیئر مین علماء مشائخ کونسل صاحبزادہ مفتی فضل الرسول طاہر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر، بھمبر واقع میں سابق وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف سمیت تمام پی پی کارکناں پر جھوٹے مقدمات کو فوری ختم کرنے کاحکم دیں بھمبر میں سابق وزیر حکومت و سینئر نائب صدرچوہدری پرویز اشرف ودیگر پارٹی کارکناں کیخلاف بے بنیاد مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پولیس نے بے گناہ کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایاہے بھمبر مقدمات بھی پیپلزپارٹی رہنمائوں اور کارکنوں پر درج کیئے گئے ہیں یہ ظلم برداشت نہیں کیا جا سکتا اگر مقدمات جلد از جلد ختم نہ کیئے گئے تو پاکستان پیپلز پارٹی پورے آزادکشمیر بھر میں حکومت خلاف تحریک چلائے گی ان خیالات کا اظہار سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین اور صاحبزادہ مفتی فضل الرسول طاہر نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخابات لچھراٹ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بھمبر واقع میں صبر وتحمل کا مظاہر کیا ہے اگر جواب دیتے تو حالات مزیدخراب ہو جاتے لیگی حکومت پیپلزپارٹی کو اوچھے ہتھکنڈوں سے دبانے میں کامیاب نہیںہوگی اور نہ کبھی ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز اشرف سمیت تمام کارکناںپر جھوٹے مقدمات جلد از جلد ختم کیئے جائیں پیپلز پارٹی اس وقت حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لا رہی ہے جس سے حکمران کے اند ر ایک بے چینی دیکھنے کو نظر آرہی ہے اس وقت حکومت کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اور ریاست میں ایک بھی منصوبہ ایسے نہیں ہے جس پر کام شروع کیا گیا ہو، لیگی حکومت نے عوام کو انتقام کے علاوہ کچھ نہیں دیا

متعلقہ عنوان :