فیس بک پرشاہی خاندان کی توہین، تھائی شہری کو35 سال قید

تھائی لینڈ کے شہری کو آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت یہ سزا سنائی گئی،طویل سزاکا ملکی تاریخ میں پہلا واقعہ

ہفتہ 10 جون 2017 15:42

فیس بک پرشاہی خاندان کی توہین، تھائی شہری کو35 سال قید
بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر تبصرہ آرائی کے شوقین ایک تھائی شہری کو شاہی خاندان کی توہین کے جرم میں 35 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق تھائی لینڈ کے شہری کو آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت یہ سزا سنائی گئی ہے۔ ریاستی آئین کے تحت شاہی خاندان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے تاہم ملک کی تاریخ میں شاہی خاندان کی توہین کی پاداش میں کسی شہری کو اتنی طویل قید کی سزا کی مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :