ملتان ‘جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے کالا پتھر پی کر خود کشی کرنے کے 3 واقعات

خودکشی کی کوشش کرنے والے تینوں افراد انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل

ہفتہ 10 جون 2017 13:46

ملتان ‘جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے کالا پتھر پی کر خود کشی کرنے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) ملتان میں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے کالا پتھر پی کر خود کشی کرنے کے 3 واقعات سامنے آ گئے،خودکشی کی کوشش کرنے والے تینوں افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں نشتراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نشتراسپتال ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کی 21 سالہ کوثر نے گھریلو جھگڑے پر کالا پتھر پی کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جبکہ جلال پور پیروالہ کی 25 سالہ فرزانہ نے بھی کالا پتھر پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے نشتراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مظفرگڑھ کے 28 سالہ محمد شفیق نے گھریلو جھگڑے پر کالا پتھر پی کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جسے بھی نشتراسپتال میں تشویشناک حالت میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :