امریکا نیٹو کے باہمی دفاع کے عزم پر قائم ہے، ٹرمپ

کسی بھی رکن ریاست کا دفاع تمام نیٹو ریاستوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے،میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 10 جون 2017 13:41

امریکا نیٹو کے باہمی دفاع کے عزم پر قائم ہے، ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو ممالک کے باہمی دفاع کے عزم پر قائم ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے دورہء برسلز میں اس عزم کے اعادے سے اجتناب کیا تھا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا مغربی دفاعی اتحاد کے آرٹیکل پانچ پر قائم ہے، جس کے مطابق کسی بھی رکن ریاست کا دفاع تمام نیٹو ریاستوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی مقصد کے لیے زور دیتے ہیں کہ تمام ممالک اس کے لیے درکار سرمایے میں اپنا ضروری حصہ شامل کریں۔

متعلقہ عنوان :