ْ اسلام آباد میں ملازمت پیشہ خواتین کے لئے دو نئے ورکنگ وویمن ہوسٹل قائم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 10 جون 2017 13:34

ْ اسلام آباد میں ملازمت پیشہ خواتین کے لئے دو نئے ورکنگ وویمن ہوسٹل ..
اسلام آباد ۔ 10 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں روزگار کے سلسلے میں مقیم خواتین کی رہائشی ضروریات پوری کرنے کے لئے دو نئے ورکنگ وویمن ہوسٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں روزگار کے لئے آنے والی خواتین کو رہائش کے سلسلے میں مسائل کا سامنا ہے اسلام آباد میں ایسے کچھ ہو سٹل پہلے سے ہی قائم ہیں تاہم وہ ناکافی ہیں حکومت نے فوری طور پر دو نئے ہاسٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں سے ایک ہوسٹل جی سکس ٹو اور دوسرا جی سیون تھری میں قائم کیا جائے گا۔

اس کے لئے آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 10کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔جبکہ ان دونوں ہوسٹلوں کی تعمیر پر کل لاگت 26کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :