شریف خاندان پانامہ کیس سے بچنے کے لیے ہنگامہ کھڑا کرے گا۔ اعتزاز احسن کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 جون 2017 12:34

شریف خاندان پانامہ کیس سے بچنے کے لیے ہنگامہ کھڑا کرے گا۔ اعتزاز احسن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جون 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان پانامہ کیس سے بچنے کے لیے ہنگامہ کھڑا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے سینکڑوں وکلا سپریم کورٹ لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جے آئی ٹی پر اعتراضات کی سماعت کے دن ن لیگ ہنگامہ کرے گی۔سینکڑوں وکلا کمرہ عدالت میں اور سینکڑوں وکلا باہر کھڑے ہوں گے۔ ایک جج کو ہدف بنا کر متنازع بنانے کی کوشش کی جائے گی اور نہال ہاشمی نے جو بھی کہا اس پر عمل کیا جائے گا۔