پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 10 جون 2017 12:33

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) کی رہنما شرمیلا فاروقی کی نعت خوانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے رمضان کے حوالے سے کیے جانے والے ایک پروگرام میں شرکت کی۔اس پروگرام میں شرکت کے دوران شرمیلا فاروقی نے خوبصورت نعت بھی پڑھی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے شرمیلا فاروقی کی خوبصورت آواز کی داد دی ہے ۔