وزیراعظم محمد نواز شریف کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت تجارت، معیشت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 10 جون 2017 01:10

آستانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کو روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت تجارت، معیشت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی مکمل رکنیت ملنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے تنظیم کی مکمل رکنیت کی حمایت کرنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔