مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی پر اعتراض کی سماعت کے دن ہنگامہ کھڑا کرے گی، سینکڑوں وکلائکے عدالت سے جانے کا پروگرام ہے ، اعتزاز احسن

جمعہ 9 جون 2017 22:51

مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی پر اعتراض کی سماعت کے دن ہنگامہ کھڑا کرے گی، سینکڑوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی پر اعتراض کی سماعت کے دن ہنگامہ کھڑا کرے گی۔

(جاری ہے)

سینکڑوں وکلاء عدالت سے جانے کا پروگرام ہے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان کیس سے بچنے کے لئے ہنگامہ کھڑا کرے گا اور جے آئی ٹی پر اعتراض کی سماعت کے دن ان کا سینکڑوں وکلاء و سپریم کورٹ سے جانے کا منصوبہ ہے اس روز کمرہ عدالت کے اندر اور باہر سینکڑوں وکلاء ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جج کو ہدف بنا کر تمام عمل کو متنازع بنانے کی کوشش ہو گی اور نہال ہاشمی نے جو کہا اس پر عمل کیا جائے گا سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کیا کرنے جا رہی ہے۔(علی )