تیز رفتاری سے ترقی کرتا پاکستان بعض سیاسی عناصر کو کھٹک رہا ہے،ملک بدل رہا ہے ، شہبازشریف
بدقسمتی سے بعض سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی ،نیا پاکستان بنانے کے دعویدارپرانے پاکستان کا بھی بیڑا غرق کرنے کی کوشش کررہے ہیں پنجاب حکومت نے منصوبوں میں 220 ارب روپے کے قومی وسائل بچائے ، 70 سالہ تاریخ میں ایسی بچت کی کوئی مثال موجود نہیں ماضی کی حکومتوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ، اربوں کے قرضے ہڑپ کئے،پاکستان میںصرف خدمت کی سیاست ہوگی عوام الیکشن 2018ء میں بھی کارکردگی ،دیانت ،محنت اورشفافیت کی سیاست کوکامیاب کرائینگی:اسمبلی چیمبر میں اراکین اسمبلی سے گفتگو
جمعہ 9 جون 2017 23:14
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ سال عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے اور حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے اورہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے اور جب تک سانس میں سانس ہے،میں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔
انہوںنے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں پربلاجواز تنقید کرنیوالے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں اور تیز رفتاری سے ترقی کرتا ہوا پاکستان بعض سیاسی عناصر کو کھٹک رہا ہے۔اب پاکستان میں الزام تراشی کی نہیں، صرف خدمت کی سیاست ہوگی اورعوام آئندہ الیکشن 2018ء میں بھی کارکردگی ،دیانت ،محنت اورشفافیت کی سیاست کوکامیاب کرائیں گے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں 4 برس کے دوران شفافیت اور ترقی کاسفرکامیابی سے طے کیا ہے اورپاکستان بدل رہا ہے لیکن بدقسمتی سے بعض سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی اورنیا پاکستان بنانے کے دعویدارپرانے پاکستان کا بھی بیڑا غرق کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن عوام اب ان شکست خوردہ عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ دور آمریت میںپنجاب کے سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پر کرپشن کے قبرستان بنائے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے قومی وسائل کی لوٹ مار کرکے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کیا جبکہ دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے عام آدمی کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالی اور اب ان عناصر کو خوف ہے کہ شفاف ترین منصوبے مکمل ہونے سے ان کی رہی سہی سیاست بھی دفن ہو جائے گی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میںبے لوث عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست، کسان دوست اور صنعتکار دوست ہے اور صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دیا گیا ہے اور یہ ترقیاتی پروگرام مضبوط معیشت، پائیدار ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے پہلے سے زیادہ جذبے اور عزم کیساتھ عوام کی خدمت میں جت جائیں اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی نگرانی کریں اور ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.