برطانیہ کے عام انتخابات میں 12 پاکستانی نڑاد افراد ممبر پارلیمنٹ بن گئے

روزینہ خان، شبانہ محمود، افضل خان، یاسمین قریشی، فیصل رشید، عمران حسین، نازشاہ ، خالد محمود ، ساجد جاوید، رحمان چشتی، نصرت غنی، محمد یاسین کامیاب ہونے والوں میں شامل کنزرویٹو پارٹی کے رہنمائ اور جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ بھی رچمنڈ پارک کی نشست سے کامیاب ہوگئے

جمعہ 9 جون 2017 23:14

برطانیہ کے عام انتخابات میں 12 پاکستانی نڑاد افراد ممبر پارلیمنٹ بن ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) برطانیہ کے عام انتخابات میں5 خواتین سمیت 12 پاکستانی نڑاد افراد کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر30 پاکستانی نڑاد امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ لندن کے علاقہ ٹوٹنگ سے لیبر پارٹی کی روزینہ خان کامیاب ہوئی ہیں۔ ایک مکینک کی بیٹی نے اپنے کنزرویٹو حریف ڈین واٹکنز کو شکست دی۔ برمنگھم سے لیبر پارٹی کی شبانہ محمود ہائوس آف کامنز کی ممبر منتخب ہوئی ہیں، بیرسٹر شبانہ محمود لیبر پارٹی برمنگھم کے چیئرمین کی صاحبزادی ہیں۔

پاکستانی نڑاد برطانوی افضل خان مانچسٹر گورٹن سے کامیاب قرار پائے ہیں۔ انہوں نے معروف سیاستدان جارج گیلووے کو شکست دی ہے۔ بولٹن سے لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی نے بھی کامیابی حاصل کی، یاسمین قریشی کا تعلق پنجاب کے علاقے گجرات سے ہے۔

(جاری ہے)

لیبر پارٹی کے فیصل رشید وارنگٹن سے کامیاب ہوئے ہیں۔ بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبر پارٹی کے عمران حسین ایم پی منتخب ہوئے ہیں۔

بریڈ فورڈ ویسٹ سے لیبر پارٹی کی امیدوار نازشاہ نے بھی الیکشن جیت لیا ہے۔ لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر ہی خالد محمود کامیاب قرار پائے ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار پاکستانی نڑاد ساجد جاوید بھی اپنی نشست جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار پاکستانی نڑاد رحمان چشتی نے بھی اپنی نشست جیت لی ہے۔ پاکستانی نڑاد خاتون نصرت غنی بھی کامیاب قرار پائی ہیں۔ بریڈ فورڈ سے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر محمد یاسین نے کامیابی حاصل کی۔ اسکاٹش نیشنل پارٹی کی تسمینہ شیخ اس بار کامیاب نہیں ہو سکیں۔کنزرویٹو پارٹی کے رہنمائ اور جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ بھی رچمنڈ پارک کی نشست سے کامیاب ہوگئے ہیں۔۔