وزیراعظم نوازشریف اورروسی صدرکی ملاقات

معاشی وسکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال،روسی صدرکاوزیراعظم نوازشریف کاگرمجوشی کیساتھ استقبال،ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی روس خطے میں پاکستان کودرپیش چیلنجزکے حل کیلئے مثبت کرداراداکریگا، صدر پیوٹن

جمعہ 9 جون 2017 23:04

وزیراعظم نوازشریف اورروسی صدرکی ملاقات
آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) وزیراعظم محمدنوازشریف اور روسی صدرولادی میرپیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے،جس میں معاشی اور سکیورٹی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آستانہ میں وزیراعظم نوازشریف اور روسی صدرکے درمیان ملاقات ایس سی اوسربراہ کانفرنس کے موقعہ پرہوئی۔ روسی صدر نے وزیراعظم نوازشریف کا گرمجوشی کیساتھ استقبال کیا۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے وزیراعظم نوازشریف کو ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں روسی صدرنے پاکستان کوشنگھائی تنظیم کامستقل رکن بننے پرمبارکبادبھی پیش کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اورسکیورٹی تعاون کوفروغ دینے سمیت خطے کی صورتحال پربھی تبادل خیال کیاگیا۔ روسی صدرنے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیوں اور کاوشوں کی تعریف بھی کی۔ روسی صدر نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کاکرداراہم ہے۔روس خطے میں پاکستان کودرپیش چیلنجزکے حل میں مثبت کردار ادا کرے گا۔۔