رائے ونڈ،ڈیڑھ ارب کا فلائی اوورمنصوبہ اپنی ہمسائیہ آبادی کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا

بارش کے ایام میں محلہ غوث پورہ فلائی اوورسے گرنے والے برساتی پانی میں ڈوبنے لگا ۔رائے ونڈ ریلوے لائن کی قریبی آبادی محلہ غوث پورہ رائے ونڈ سٹی یوسی 273کا حصہ ہے ،متعلقہ وارڈ کے منتخب جنرل کونسلر مرزا محمد اشتیاق بیگ

جمعہ 9 جون 2017 22:55

رائے ونڈ،ڈیڑھ ارب کا فلائی اوورمنصوبہ اپنی ہمسائیہ آبادی کے مکینوں ..
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) ڈیڑھ ارب کا فلائی اوورمنصوبہ اپنی ہمسائیہ آبادی کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا ،بارش کے ایام میں محلہ غوث پورہ فلائی اوورسے گرنے والے برساتی پانی میں ڈوبنے لگا ،رائے ونڈ ریلوے لائن کی قریبی آبادی محلہ غوث پورہ رائے ونڈ سٹی یوسی 273کا حصہ ہے ،متعلقہ وارڈ کے منتخب جنرل کونسلر مرزا محمد اشتیاق بیگ نے بتایا کہ ان کے محلہ کو جانے والی واحد سڑک ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے لاکھوں روپے کی گرانٹ لگاکر تعمیر کروائی تھی ،لیکن جب فلائی اوور منصوبے کو فائنل کیا گیا تو اس سڑک کو عارضی طور پر اکھاڑ دیا گیا اور مکینوں کو یہ کہا گیا کہ فلائی اوور کی تکمیل کے بعد سڑک کو دوبارہ اسی طرح بنادیا جائے گا ،لیکن فلائی اوور تعمیر ہوئے تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر محلہ غوث پورہ کو جانے والی طویل سڑک دوبارہ تعمیر نہیں کی گئی ،اس وقت سڑک پر مٹی اور دھول اڑکر بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہی ہے جبکہ بارش کے دنوں میں سڑک دلدل بن جاتی ہے اور یہاں سے گزرناممکن نہیں رہتا ،انہوں نے کہا کہ سڑک نہ بننے کے باعث تین ماہ سے یہاں پانی اور کیچڑ کھڑا ہے ،سکول و کالج جانے والے طلبا و طالبات اور کاروباری افراد سمیت ملازم طبقہ کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ فلائی اوور منصوبے کا تمام سٹاف کام کو مکمل کرکے گھروگھری چلا گیا ہے ،انہوں نے ڈی سی لاہوسیدر سمیر احمد کی رائے ونڈ آمد پر بھی مسئلہ پیش کیا لیکن ڈی سی نے ان سنی کردی ،مرزا اشتیاق بیگ نے کہا کہ اگر جلد ہی ان کے محلہ کی سڑک نئے سرے سے تعمیر نہ کی گئی تو وہ اپنے محلہ کے پریشان حال عوام کو ساتھ لیکر فلائی اوور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کے طور پر فلائی اوور کی ٹریفک جام کروادیں گے ۔

متعلقہ عنوان :