پی ٹی آئی ووٹرز ایس ایم ایس کے زریعے ووٹ کاسٹ کرینگے ‘اعظم خان سواتی

قومی وصوبائی اسمبلی کا ممبرایک پینل کو ووٹ دینے کے بعد دوسرے پینل کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے سکا گا‘پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر

جمعہ 9 جون 2017 22:53

پی ٹی آئی ووٹرز ایس ایم ایس کے زریعے ووٹ کاسٹ کرینگے ‘اعظم خان سواتی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا آغاز 11 جون کو ہو گاجو کہ 12جون کی رات بارہ بجے تک جاری رہے گا،ووٹرز اپنے موبائل سے ایس ایم ایس کے زریعے ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ان خیالات کااظہار تحریک انصا ف کے چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار شفاف ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ایک سیکنڈ کے اندر پانچ سو ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران ووٹرز کوسسٹم کی مجبوری ہے کہ ایک پینل کو ووٹ دینے والا دوسرے پینل کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے سکا گا۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتیں ایک کمرے کے اندر ہی الیکشن کروادیتی ہیں۔الیکشن کمیشن پارٹی آئین کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ہر پینل کو ملنے والے ووٹ میڈیا کے سامنے رکھے جائیں گے۔آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن میں خامیاں دور کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس بلے کا نشان نہیں تھا جس جس کی وجہ سے جلدی الیکشن کروانا پڑ رہے ہیں۔