لکی مروت , ضلع کونسل اجلاس میں مالی سال2016-17کے لئے نظر ثانی شدہ4ارب54کروڑ 63لاکھ85ہزار570روپے کا غیر ترقیاتی بجٹ پیش

جمعہ 9 جون 2017 22:46

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل نے ضلع کونسل کے اجلاس میں مالی سال2016-17کے لئے نظر ثانی شدہ4ارب54کروڑ 63لاکھ85ہزار570روپے کا غیر ترقیاتی بجٹ پیش کردیا بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئی4ارب2کروڑ99لاکھ88ہزار روپے جبکہ نان سیلری(تنخواہ کے علاوہ اخراجات) کی مد میں51کروڑ63لاکھ97ہزار568روپے رکھے گئے ہیں اجلاس کی صدارت ضلع نائب ناظم حاجی عرب خان نے کی ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل نے غیر ترقیاتی بجٹ کی تفصیل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال کے لئے تنخواہوں کی مد میں8کروڑ64لاکھ93ہزار970روپے اور نان سیلری کی مد میں4کروڑ46لاکھ59ہزار320روپے، شہری دفاع کے لئے تنخواہوں کی مد میں9لاکھ59ہزار320روپے،محکمہ تعلیم کے لئے تنخواہوں کی مد میں2ارب75کروڑ65لاکھ24ہزار10روپے اور نان سیلری کی مد میں30کروڑ72لاکھ89ہزار824روپے اورمحکمہ صحت کے لئے سیلری کی مد میں70کروڑ9لاکھ36ہزار روپے اور نان سیلری کی مد میں4کروڑ69لاکھ76ہزار334روپے رکھے گئے ہیںمحکمہ سی اینڈ ڈبلیوکو تنخواہوں کی مد میں4کروڑ27لاکھ51ہزار610روپے اور نان سیلری کی مد میں48لاکھ31ہزار742روپے،محکمہ پبلک ہیلتھ کو تنخواہوں کی مد میں25کروڑ64لاکھ73ہزار600روپے اور نان سیلری کی مد میں5کروڑ7لاکھ94ہزار263روپے، محکمہ بلدیات کو سیلری کی مد میں5کروڑ9لاکھ17ہزار410روپے اور نان سیلری کی مد میں ایک کروڑ47لاکھ98ہزار91روپے،محکمہ زراعت کو سیلری کی مد میں4کروڑ38لاکھ77ہزار820روپے اور نان سیلری کی مد میں15لاکھ62ہزار280روپے،محکمہ لائیو سٹاک کو تنخواہوں کی مد میں4کروڑ55لاکھ8ہزار روپے اور نان سیلری کی مد میں16لاکھ45ہزار روپے، محکمہ امداد باہمی کو سیلری کی مد میں55لاکھ93ہزار670روپے اور نان سیلری کی مد میں76ہزار روپے، محکمہ سماجی بہبود کو تنخواہوں کی مد میںایک کروڑ19لاکھ7ہزار660روپے اور نان سیلری مد میں5لاکھ15ہزار590روپے، محکمہ سپورٹس کوسیلری کی مد میں58لاکھ6ہزار880روپے اور نان سیلری مد میں3لاکھ87ہزار793روپے اور محکمہ بہبود آباد ی کو تنخواہوں کی مد میں2کروڑ22لاکھ38ہزار50روپے اور نان سیلری مد میں13لاکھ37ہزار150روپے ملیں گے ضلع ناظم کی طرف سے بجٹ پیش کرنے کے بعد کنوینر حاجی عرب خان نے اجلاس پیر تک ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :