قائداعظم یونیورسٹی تصادم میں ملوث چند طلباء کو امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو طلباء گروپوں کی جانب سے دی گئی درخواست منظور کرلی

جمعہ 9 جون 2017 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بالآخر قائداعظم یونیورسٹی تصادم میں ملوث چند طلباء کو امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دے دی۔ جس کے بعد طلباء نے جمعہ کو شروع ہونے والے امتحانات میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو طلباء گروپوں کی جانب سے دی گئی درخواست کو منظور کرتے ہوئے یونیورسٹی یکم جون کے نوٹیفیکیشن کو منسوخ کرتے ہوئے طلباء کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دے دی۔

تہام عدالت نے طلباء کو یونیورسٹی کی جانب سے لگائے گئے جرمانوں کو قسطوں میں جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔ واضح رہے 20مئی کو قائداعظم یونیورسٹی کے دو طلباء گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں30افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی11بلوچ اور15سندھی طلباء کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس واقع کے بعد یونیورسٹی کو تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنا پڑی تھیں۔تاہم انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ذمہ دار طلباء کو یونیورسٹی سے فارغ کر دیاتھا۔(علی )

متعلقہ عنوان :