موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، حکومت عملی کچھ نہیں کررہی ہے، اے این پی ٹانک

جمعہ 9 جون 2017 21:39

سروکئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فضل کریم تتور نے ایک بیان میں کہاکہ عوام کو کب تک ریلیف ملی گی دن بدن مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے دونوں حکومتوں کے پالیسی بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ہر سال گرمی کے موسم لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر سیاسی موسم گرم رہتا ہے پتہ نہیں کہ یہ میں اپنا قسمت سمجھو یاحکمرانوں کے لاپرواہی عوام ہر ازمائش سے گزر چکے ہیں لیکن موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر کے برابر ہے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج رمضان مبارک میں بھی ہو رہا ہے لیکن کوئی مستقل منصوبہ بندی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی حکومت والے ہیرو کی طرح بڑے بڑے دعوے تو کر رہے ہیں لیکن عملی طور پر آج تک عوام کچھ حاصل نہیں کرسکتا ہے افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہمارے ملک کے علاوہ دنیا کے ممالک ماہ رمضان میں مسلمانون کو اپنی طرف سے ہر قسم کے ریلیف دے رہے ہیں لیکن ہم بدقسمت عوام اپنی جائز حقوق کیلئے مسلسل لڑتے رہیں گے اور ابھی تک حکمرانوں اپنی مقاصد ناکام ہوگئے ہیں ّئندہ نئے حکومتیں عوام کے امیدوں پر پورا اترینگے یانہیں یہ عوام خود فیصلہ کریں۔

متعلقہ عنوان :