لنڈی کوتل میں ایک شخص دیرینہ دشمنی پر قتل

جمعہ 9 جون 2017 21:42

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) لنڈی کوتل میں ایک شخص کو دیرینہ دشمنی پر قتل کردیا گیا۔مقتول تاجبرخان عرف بابرو کو کئی گولیاں لگیں۔

(جاری ہے)

لنڈی کوتل کے علاقہ خوگاخیل آشرف خیل میں تاجبر خان عرف بابرو کو دیرینہ دشمنی کی وجہ سے مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کیا،ان کوکئی گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد خاصہ دار فورس جائے واردات پر پہنچ گئی اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا اور ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کے رپورٹ درج کی۔

متعلقہ عنوان :