کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مسئلہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے کی ضرورت ہے ،بدترین قتل و غارت گری سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار رکھناممکن نہیں،کشمیری عوام پر عزم ہیں ، شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

رہنماء دفاع پاکستان کونسل پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی جمعہ اجتماع سے خطاب

جمعہ 9 جون 2017 21:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) دفاع پاکستان کونسل و جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماء پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مسئلہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے کی ضرورت ہے بدترین ظلم و بربریت اور قتل و غارت گری سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار رکھناممکن نہیںکشمیری قیادت و عوام پر عزم ہیں قربانیاں و شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی جدوجہد آزادی کشمیر جلد نتیجہ خیز ہو گی آٹھ لاکھ ہندوستانی فوج کو جنت ارضی کشمیر سے جلد نکلنا پڑے گا کشمیریوں نے بھارتی نیندیں حرام کردی ہیں بھارتی مظالم کشمیریوں پر بڑھ رہے ہیں بھارت کشمیرمیں بدترین مظالم کررہا ہے عالمی اداروں کی بھارتی مظالم پر خاموشی سے پاکستانیوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے بھارتی دبائو پر حافظ محمد سعید کی نظربندی سے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچا ہے پاکستان کے استحکام اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

و ہ جمعہ کو مرکز خیبر نشاط آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری آج یک زبان ہوکر آزادی کے نعرے لگارہے ہیں لیکن افسوس کہ پاکستان میں کشمیریوں کی سب سے مضبوط اوربلند آواز حافظ محمد سعید کو بیرونی دبائوپر نظر بندکر دیا گیا ہے کشمیر میں بھارت غاصبانہ قبضہ قائم رکھنے کے لیے نوجوانوں ، بوڑھوں ،بچوں ، طالب علموں اور خواتین کو قتل کررہا ہے بھارتی سیکیورٹی ادارے چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کر رہے ہیں اور کشمیریوں کی منظم کشی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ،سندھ اور دیگر پاکستانی علاقوں میں بھارتی سازشیں دم توڑ رہی ہیں بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کوقومی دھارے میں لایا جاچکا ہے جما عة الدعوة نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ دعوت ،خدمت خلق کا کام بھی کر رہی ہے جماعة الدعوة بلوچستان،تھر پارکراورچترال جیسے علاقے جہاںکافروں نے سازشوں کے جال پھیلائے وہ خدمت خلق کے ذریعے دم توڑ رہے ہیں