نارووال،دوتیز رفتار موٹر سائیکلز میں تصادم ایک شخص جاں بحق ،3 شدید زخمی

جمعہ 9 جون 2017 21:33

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) دوتیز رفتار موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرانے کے باعث ایک شخص جاں کی بازی ہار گیا جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور نارووال نیور وڈ پر کلا س گورائیہ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں دو نوں موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد محمد رمضا ن، محمد سلمان خان، خلیل احمد اور محمد افضال شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ کی اطلاع پانے پر ریکسیو1122کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ اور ان کو طبی امدا د کے لیے DHQہسپتال نارووال پہنچایا گیا۔مگر اس حادثہ میں شامل محمد رمضان شدید رخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ جبکہ دوسرے زخمی ہونے والے تینوں افراد کی حالت بھی نازک بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :