مریدکی, رکشہ اور ڈمپرکے درمیان تصادم دو محنت کش جاں بحق جبکہ6زخمی

جمعہ 9 جون 2017 20:21

مریدکی, رکشہ اور ڈمپرکے درمیان تصادم دو محنت کش جاں بحق جبکہ6زخمی
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) شہزاد ٹاؤن کے قریب پیٹر انجن رکشہ اور ڈمپرکے درمیان تصادم کے نتیجے میںدو محنت کش جاں بحق جبکہ6زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے یہ آٹھ محنت کش مزدوری کے لیے پیٹرانجن رکشہ پر سوار ہو کر شہزاد ٹاؤن کی طرف جا رہے تھے کہ نارووال روڈ فلائی اوور سے اترتے ہوئے تیزر فتاررکشہ ڈارئیور قابو نہ رکھ سکا اور سامنے سے آنے والے ڈمپر کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں تمام افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچایا جہاں ذیشان ولد بشیر اور ایک نام معلوم محنت کش کے دم توڑنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں مزید دو افرادکی حالت تشویشناک بیان کیا جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :